Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

اس رمضان نہیں آئندہ رمضان توبہ کر لوں گا، یُوں آج کل، آج کل کرتے ہوئے توبہ میں ٹال مٹول کرتے رہتے ہیں، آخر بغیر توبہ کئے ہی قبر کے گڑھے میں اُتر جاتے ہیں، قبروں سے اُٹھتے وقت ان کا حال کیا ہو گا؟ سن لیجئے!  پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: یہ گنہگار لوگ...!! ان میں سے جو بغیر توبہ کئے موت کے گھاٹ اُترے گا، روزِ قیامت اللہ پاک انہیں قبروں سے ایسے ہی اُٹھائے گا، جیسے یہ دُنیا میں تھے، جب بھی کھڑے ہوں گے، چکرا کر گِر جائیں گے۔([1])

اے عاشقانِ رسول! ابھی ہمارے پاس وقت ہے، ہم زندہ ہیں، توبہ کی طرف بڑھ جائیے! آج اور ابھی سے ہی سچّی ندامت کے ساتھ، اپنے گُنَاہوں کو یاد کر کے روتے ہوئے اللہ پاک کے حُضُور سچّے دِل سے پکّی توبہ کر لیجئے! اور یہ پکّا ارادہ کر لیجئے کہ آج کے بعد کوئی گُنَاہ نہیں کریں گے۔ اللہ پاک ہمیں گناہوں سے بچنے اور بار بار توبہ کرتے رہنےکی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

    12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار اجتماع

پیارےاسلامی بھائیو! نیک نمازی بننے، گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیوں کا جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینے کی عادَت بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت کی بے شُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار اجتماع ہے *ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے، اس میں تِلاوت،


 

 



[1]...ابن ماجہ، کتاب الحدود، باب المخنثین، صفحہ:422، حدیث:2613 خلاصۃً۔