Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

مؤذِّن قبر سے اذان دیتے اُٹھیں گے

صحابئ رسول حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عنہ روایت کرتے ہیں،اللہ پاک کے آخری نبی،  رسولِ  ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:بےشک اذان دینے والے اور تَلْبِیَہ (یعنی لَبَّیْکَ اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ پڑھنے والے)  روزِ قیامت قبروں سے اذان دیتے اور تَلْبِیَہ پڑھتے ہوئے اُٹھیں گے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارےاسلامی بھائیو! غور فرمائیے! اذان دینا کتنا فضیلت والا کام ہے۔ کاش! ہمیں بھی مسجد میں اذان دینے کی توفیق ملے، اذان دیں، ممکن ہو تو صرف و صرف اللہ پاک کی رضا کی خاطِر پانچوں نمازوں کی اذان پڑھیں، اگر ایسا نہیں کر سکتے تو روزانہ مسجد میں جا کر کچھ نہ کچھ نمازوں کی اذان دینے کی نیت فرما لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی دُنیا میں بھی برکتیں ملیں گی، قبر میں بھی ملیں گی اور اللہ پاک نے چاہا تو قبر سے اُٹھتے وقت بھی اذان دیتے  ہوئے اٹھنا نصیب ہو گا۔

اذان دینے والے کے لئے تحفہ

2فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:(1):اذان دینے والے کی آواز جہاں  تک پہنچتی ہے، اس کے لیے مَغْفِرَت کر دی جاتی ہے اور ہر تر و خشک جس نے اس کی آواز سنی اس کے لئے بخشش کی دعا  کرتی ہے۔([2]) (2):جب اذان دینے والا اذان دیتا ہے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دُعا قبول ہو تی ہے۔([3])


 

 



[1]... معجم اوسط، من اسمہ حلف، جلد:2، صفحہ:366، حدیث:3558۔

[2]...مسند امام احمد، مسند عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما، جلد:3، صفحہ:353، حدیث:6346۔

[3]...مستدرک ، کتاب الدعا والتکبیر...الخ، باب اجابۃ الاذان...الخ، جلد:2، صفحہ:243، حدیث:2048۔