Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

توبہ کر لیں، جتنا مال آج تک یتیموں کا کھایا ہے، اس کی ادائیگی بھی کریں اور مُعَافی تلافی کی بھی کوئی صُورت نکال لیں۔

یتیم کا مال ناحق مت کھائیے!

پیارےاسلامی بھائیو! یتیم کا مال ناحق کھانے کی کئی صُورتیں ہو سکتی ہیں، مثلاً *کسی شخص کا انتقال ہوا، اس کے وُرَثَا میں یتیم بچہ بھی ہے، اب وراثت(Inheritance) کی تقسیم سے پہلے اس میّت کے ترکے (یعنی پیچھے چھوڑے ہوئے مال) میں سے سوئم، دسویں، چالیسویں وغیرہ کا خَتْم نہیں دِلوا سکتے کیونکہ اس میں یتیم کا بھی حق شامِل ہے۔ لہٰذا ایسی صُورت میں سوئِم وغیرہ ایصالِ ثواب کے اخراجات(Expenses) علیحدہ رقم سے کرنے چاہئے *یتیم بچے کو وراثت سے محروم کر دینا، اس کے مال پر ناحق قبضہ جما لینا وغیرہ یہ سب یتیم کا مال ناحق کھانے کی صُورتیں ہیں جو آج کل ہمارے معاشرے میں عام پائی جاتی ہیں۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے، کاش! ہمیں تقویٰ مِل جائے، پرہیزگاری نصیب ہو جائے، کاش! ہم اپنی زندگی کے ہر ہر معاملے میں شرعی راہنمائی لینے کی عادَت اپنا لیں۔ اللہ پاک ہمیں ناحق مال کھانے کی آفت سے محفوظ فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔   

نیک لوگوں کے قبر سے اُٹھنے کا منظر

اے عاشقان رسول! جب قبریں کُرَیْدی جائیں گی، مردَے زندہ کئے جائیں گے، اس وقت گنہگار سخت ہولناک اور تکلیف دِہ حالت میں اُٹھائے جائیں گے*ایسے ہی جو نیک لوگ ہیں *اس دُنیا کی زندگی کو نیکیوں میں گزارتے ہیں *دُنیا کی محبّت،مال و دولت کی لالچ، عیش و عشرت اور فضولیات سے دُور رہ کر اپنی زندگی کو اللہ پاک کی رضا والوں