Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti
رحمۃُاللہ ِعَلَیْہ نے فرمایا:مجھے بھی یہ خوف ہے کہ ایسا نہ ہو، میں سلطان کے پاس جاؤں اور اس سبب سے دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نعمت سے محروم کر دیا جاؤں۔([1])
سبھی دنیا و مافیہا سے بڑھ کر قدر و قیمت میں
جنہیں بھاتی تھی آقا کی زیارت! تھے جلالُ الدِّیْن
اللہ!اللہ!اے عاشقانِ رسول!غور فرمائیے!امام جلالُ الدِّیْن سُیُوطِی شافعی رحمۃُاللہ ِعَلَیْہ اس عظیم نعمت کے کتنے قدر دان تھے، وقت کے بادشاہ کی طرف سے زَور دیا جا رہا ہے، نقصان پہنچنے کا بھی خوف ہے، اس کے باوُجُود آپ نے سلطان کے پاس جانا منظور نہ فرمایا، کیوں؟ اس لئے کہ حدیثوں میں عُلَما کو بادشاہوں کی خوشامد سے منع کیا گیا ہے، امام سُیُوطِی رحمۃُاللہ ِعَلَیْہ ڈرتے تھے کہ کہیں میں حدیثِ پاک کی مُخَالِفَت کر کے دیدارِ مصطفےٰ کی نعمت سے محروم نہ ہو جاؤں...!!
پیارے اسلامی بھائیو!یہاں ہمارے لئے بھی ایک سبق ہے، تقریباً ہر مسلمان جو عاشقِ رسول ہے، اس کے دِل میں یہ تمنّا تو ہوتی ہے کہ کاش! خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نصیب ہو جائے۔سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم اپنی اس تمنّا کے لئے محنت اور کوشش کتنی کرتے ہیں؟ یقیناً یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے، رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جسے چاہتے ہیں،دیدار کی نعمت سے نوازتے ہیں لیکن ذرا غور تو فرمائیے!ہمیں اپنا گھر بنانے،گاڑی خریدنے یا چند ہزار روپے کا موبائل ہی خریدنے کی تمنّا ہو تو بعض دفعہ لوگ اس کام کے لئے تھوڑی تھوڑی رقم جمع کرتے ہیں، اس کے لئے محنت کرتے ہیں،بعض بڑی تمنّائیں ہوں تو دِن رات بھی ایک کر دیا جاتا ہے،ذرا سوچئے تو سہی کیا ہم اپنی اس تمنّا کے لئے بھی کچھ محنت کرتے ہیں؟*کثرت سے درودِ پاک پڑھنے والے کے متعلق خوشخبری ہے کہ اسے دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نصیب ہوتا ہے،کیا ہم کثرت سے درود شریف پڑھتے ہیں؟*سُنتوں پر عمل کرنے والے کے متعلق اُمِّید ہے کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس پر کرم فرما دیں گے،خواب میں تشریف لے آئیں گے،کیا ہم دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تمنّا میں سنتوں پر عمل کرتے ہیں؟*تقویٰ اپنانے سے*آنکھوں کو گُنَاہوں سے بچانے سے*غیبت،چغلی وغیرہ گُنَاہوں سے بچنے کی بَرَکَت سے*دِین کی خِدْمت کرنے سے *دِین کے رستے میں قربانیاں دینے سے*دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طلب میں آنسو بہانے سے اُمِّید کی جا سکتی ہے کہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کرم فرما دیں گے، خواب میں تشریف لے