DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Saba Ayat 38 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳣ
اٰیاتہا 54

Tarteeb e Nuzool:(58) Tarteeb e Tilawat:(34) Mushtamil e Para:(22) Total Aayaat:(54)
Total Ruku:(6) Total Words:(995) Total Letters:(3542)
38

وَ الَّذِیْنَ یَسْعَوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓىٕكَ فِی الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ(۳۸)
ترجمہ: کنزالایمان
اوروہ جو ہماری آیتوں میں ہرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ عذاب میں لادھرے جائیں گے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الَّذِیْنَ یَسْعَوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ: اوروہ جو ہم سے مقابلہ کرتے ہوئے ہماری آیتوں  (کو جھٹلانے) میں  کوشش کرتے ہیں۔} یعنی وہ لوگ جو قرآنِ کریم پر زبانِ طعن کھولتے ہیں  اور یہ گمان کرتے ہیں کہ اپنی ان باطل کاریوں  سے وہ لوگوں  کو ایمان لانے سے روک دیں  گے اور ان کا یہ مکر و فریب اسلام کے حق میں  چل جائے گا اور وہ ہمارے عذاب سے بچ رہیں  گے کیونکہ ان کا اعتقاد یہ ہے کہ مرنے کے بعد اُٹھنا ہی نہیں  ہے تو عذاب اور ثواب کیسا۔یہ لوگ عذاب میں  حاضر کئے جائیں  گے اور ان کی مکاریاں  انہیں  کچھ کام نہ آئیں  گی۔( روح البیان، سبأ، تحت الآیۃ: ۳۸، ۷ / ۳۰۰، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links