Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Nuh Ayat 24 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴋ
اٰیاتہا 28

Tarteeb e Nuzool:(71) Tarteeb e Tilawat:(71) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(28)
Total Ruku:(2) Total Words:(263) Total Letters:(954)
24

وَ قَدْ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا ﳛ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا ضَلٰلًا(24)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بے شک انہوں نے بہتوں کو بہکایا اور تو ظالموں کو زیادہ نہ کرنا مگر گمراہی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قَدْ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا: اور بیشک انہوں  نے بہت سے لوگوں  کوگمراہ کردیا۔} حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے جب اپنی قوم کے رئیسوں  کی وہ بات بیان کی جو انہوں  نے اپنی پیروی کرنے والوں  سے کہی تھی تو اس کے بعد عرض کی:اور بیشک انہوں  نے بہت سے لوگوں  کوگمراہ کردیا ہے۔اس کا ایک معنی یہ ہے کہ یہ بُت بہت سے لوگوں  کیلئے گمراہی کا سبب بنے ہیں  اوردوسرا معنی یہ ہے کہ قوم کے رئیسوں  نے بتوں  کی عبادت کرنے کا حکم دے کر بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔ اورجب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو وحی کے ذریعے معلوم ہو گیا کہ جو لوگ ایمان لاچکے ہیں  ان کے علاوہ قوم میں  سے اور لوگ ایمان لانے والے نہیں  ،تب آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے یہ دعا کی کہ اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، تو بتوں  کی پوجا کرنے والے مشرکین کی گمراہی میں  ہی اضافہ کر اور اب انہیں  ایمان لانے کی توفیق ہی نہ دے۔( تفسیر کبیر، نوح، تحت الآیۃ: ۲۴، ۱۰ / ۶۵۸، خازن، نوح، تحت الآیۃ: ۲۴، ۴ / ۳۱۴، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links