Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Luqman Ayat 10 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳠ
اٰیاتہا 34

Tarteeb e Nuzool:(57) Tarteeb e Tilawat:(31) Mushtamil e Para:(21) Total Aayaat:(34)
Total Ruku:(4) Total Words:(612) Total Letters:(2136)
10

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍؕ-وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ(10)
ترجمہ: کنزالعرفان
اس نے آسمانوں کو ان ستونوں کے بغیر بنایاجو تمہیں نظر آئیں اور زمین میں لنگرڈال دئیے تاکہ زمین تمہیں لے کر ہلتی نہ رہے اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلائے اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا تو زمین میں ہر نفیس قسم کا جوڑا اگایا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا: اس نے آسمانوں  کو ان ستونوں  کے بغیر بنایاجو تمہیں  نظر آئیں ۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے اپنی عظمت اورقدرت پر دلالت کرنے والی 4 چیزیں  بیان فرمائی ہیں  :

(1)… اللہ تعالیٰ نے آسمانوں  کو ستونوں  کے بغیر بنایا۔انہیں  ستونوں  کے بغیر بنانے کا ایک معنی یہ ہے کہ کوئی ستون ہے ہی نہیں  اور تمہاری نظر خود اس چیز کا مشاہدہ کر رہی ہے۔دوسرا معنی یہ ہے کہ آسمانوں  کے ستون تو ہیں  لیکن وہ ایسے نہیں  جنہیں  تم دیکھ سکو اس لئے وہ گویا ایسا ہے جیسے ستونوں  کے بغیر ہی بنا ہوا ہے۔

(2)… زمین میں  پہاڑوں  کے لنگرڈال دئیے ہیں  تاکہ زمین ہلتی نہ رہے ۔ اسی لئے اگر پہاڑ نہ ہوں  تو زمین تباہ ہوجائے، جدید سائنس سے بھی یہی چیز ثابت ہے۔

(3)…زمین میں  ہر قسم کے جانور پھیلائے ۔یاد رہے کہ بعض جانور پانی میں  ہیں ، بعض زمین پر اور بعض ہوا میں  ہیں ، مگر یہ سب زمین پر ہی ہیں  کیونکہ پانی زمین پر ہے اور ہوا بھی زمین سے تعلق رکھتی ہے اورپھیلانے سے مراد یہ ہے کہ کچھ جانور کسی جگہ اور دوسرے بعض کسی اور جگہ پیدا فرمائے۔

(4)… اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آسمان کی طرف سے بارش کاپانی نازل فرمایا اور ا س سے زمین میں  عمدہ اَقسام کی نباتات کے جوڑے پیدا کئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ گھاس اوردرخت وغیرہ سب میں  نر اور مادہ ہیں ۔ نر درخت سے لگ کر جب ہوا مادہ درخت کو چھوتی ہے تو مادہ درخت حاملہ ہو کر پھل دیتا ہے۔جدید سائنس سے بھی یہ حقیقت ثابت ہوچکی ہے اور جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کی ان عجیب و غریب صنعتوں  میں  غوروفکر کرے گااس پر اللہ تعالیٰ کی عظمت اور قدرت آشکار ہو جائے گی۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links