DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Luqman Ayat 9 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳠ
اٰیاتہا 34

Tarteeb e Nuzool:(57) Tarteeb e Tilawat:(31) Mushtamil e Para:(21) Total Aayaat:(34)
Total Ruku:(4) Total Words:(612) Total Letters:(2136)
8-9

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتُ النَّعِیْمِۙ(۸)خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّاؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۹)
ترجمہ: کنزالایمان
بےشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اُن کے لیے چین کے باغ ہیںہمیشہ اُن میں رہیں گے اللہ کا وعدہ ہے سچا اور وہی عزت و حکمت والا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: بیشک جو ایمان لائے اور انہوں  نے اچھے کام کیے۔} کافروں  کی سزا ذکر کرنے کے بعد یہاں  سے نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں  کی جزا بیان کی جا رہی ہے ،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  ارشاد فرمایا’’بے شک وہ لوگ جو ہماری آیتوں  پر ایمان لاتے ہیں  اور ان کے تقاضوں  کے مطابق عمل کرتے ہیں  ان کے لئے نعمتوں  اور چین کے ایسے باغات ہیں  جن میں  وہ ہمیشہ رہیں  گے،یہ ان سے اللہ تعالیٰ کا سچا وعدہ ہے اور اس کی شان یہ ہے کہ کوئی اسے وعدہ پورا کرنے سے روک نہیں  سکتا اور ا س کا ہر فعل حکمت اور مَصلحت کے تمام تر تقاضوں  کے عین مطابق ہے۔( روح البیان، لقمان، تحت الآیۃ: ۸-۹، ۷ / ۶۶-۶۷)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links