Home Al-Quran Surah Az Zukhruf Ayat 82 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳬ
اٰیاتہا 89

Tarteeb e Nuzool:(63) Tarteeb e Tilawat:(43) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(89)
Total Ruku:(7) Total Words:(939) Total Letters:(3549)
82-83

سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ(۸۲)فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ(۸۳)
ترجمہ: کنزالایمان
پاکی ہے آسمانوں اور زمین کے رب کو عرش کے رب کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں تو تم انہیں چھوڑو کہ بیہودہ باتیں کریں اور کھیلیں یہاں تک کہ اپنے اُس دن کو پائیں جس کا اُن سے وعدہ ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان
{فَذَرْهُمْ: تو تم انہیں  چھوڑدو۔} یعنی اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، میں  نے کفار کا نظرِیَّہ باطل ہونے پر قطعی دلیل بیان کر دی لیکن وہ اس کی طرف توجہ نہیں  دیتے کیونکہ وہ مال،منصب اور حکومت کی طلب میں  ڈوبے ہوئے ہیں ، اس لئے آپ انہیں  ان کے حال پر چھوڑ دیں  کہ جس لَغْوْ اور باطل کام میں  لگے ہوئے ہیں اسی میں  پڑے رہیں ، یہاں  تک کہ وہ اپنے ا س دن کو پالیں  جس میں  انہیں  عذاب دینے کا وعدہ کیا گیا ہے اور وہ قیامت کا دن ہے۔( تفسیرکبیر، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۳، ۹ / ۶۴۷)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links