Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Najm Ayat 59 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳹ
اٰیاتہا 62

Tarteeb e Nuzool:(23) Tarteeb e Tilawat:(53) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(62)
Total Ruku:(3) Total Words:(409) Total Letters:(1421)
59-62

اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ(59)وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَ(60)وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ(61)فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا(62)
ترجمہ: کنزالایمان
تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو اور ہنستے ہو اور روتے نہیں اور تم کھیل میں پڑے ہوتو اللہ کے لیے سجدہ اور اس کی بندگی کرو


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ: تو کیا اس بات پر تم تعجب کرتے ہو؟} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کفارِ قریش کو مُخاطَب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم میرے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل ہونے کی وجہ سے اس قرآن کا انکار کرتے ہو اور ا س کا مذاق اُڑاتے ہوئے ہنستے ہو اور اللہ تعالیٰ کے نافرمانوں  کی جو وعیدیں  اس میں  بیان ہوئی ہیں  انہیں  سن کر روتے نہیں  حالانکہ تم نافرمان ہو اور ا س قرآن میں  ذکر کی گئی عبرت اور نصیحت انگیز باتوں  سے غفلت میں  پڑے ہوئے ہو اور اس کی آیتوں  سے منہ پھیرتے ہو۔( تفسیر طبری، النجم، تحت الآیۃ: ۵۹-۶۱، ۱۱ / ۵۴۱)

{ فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ: تو اللہ کے لیے سجدہ کرو۔} یعنی اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ نے تمہیں  جو ہدایت عطا فرمائی ہے، اس کا شکر ادا کرنے کے لئے سجدہ کرو اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو کیونکہ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ۔( خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۶۲، ۴ / ۲۰۱)

          نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں  سے ہے،اسے پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ ٔ تلاوت کرنا واجب ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links