Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Najm Ayat 26 Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳹ
اٰیاتہا 62
Tarteeb e Nuzool:(23) | Tarteeb e Tilawat:(53) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(62) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(409) | Total Letters:(1421) |
26
وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْــٴًـا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى(۲۶)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دیدے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے۔
تفسیر: صراط الجنان
{ وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ: اور آسمانوں میں
کتنے ہی فرشتے ہیں ۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ
میں قرب اور مقام رکھنے کے
باوجودفرشتے صرف اس کے لئے شفاعت کریں گے
جس کے لئے اللہ تعالیٰ کی مرضی ہو یعنی اللہ تعالیٰ کی وحدانیَّت کا اقرار کرنے والے مومن کے
لئے فرشتے شفاعت کریں گے اور جب شفاعت کے
معاملے میں فرشتوں کا یہ حال ہے تو بتوں سے شفاعت کی اُمید رکھناانتہائی جہالت اور
حماقت ہے کیونکہ انہیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں نہ قرب حاصل ہے اورنہ کفار شفاعت کے اہل ہیں ۔( خازن، النجم، تحت
الآیۃ: ۲۶، ۴ / ۱۹۶، روح البیان، النجم، تحت
الآیۃ: ۲۶، ۹ / ۲۳۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.