Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Najm Ayat 50 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳹ
اٰیاتہا 62

Tarteeb e Nuzool:(23) Tarteeb e Tilawat:(53) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(62)
Total Ruku:(3) Total Words:(409) Total Letters:(1421)
50-51

وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَاﰳ الْاُوْلٰى(50)وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰى(51)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔ اور ثمود کو تو اس نے (کسی کو) باقی نہ چھوڑا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَاﰳ الْاُوْلٰى: اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔} قومِ عاد دو ہیں ،ایک حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم ، یہ چونکہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد سب سے پہلے تیز آندھی سے ہلاک ہوئے تھے ا س لئے انہیں  پہلی عاد کہتے ہیں  اور ان کے بعد والوں  کو دوسری عاد کہتے ہیں  کیونکہ وہ انہیں  کی اولاد میں  سے تھے۔(خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۴ / ۲۰۰)

{ وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰى: اور ثمود کو تو اس نے (کسی کو) باقی نہ چھوڑا۔}ثمود حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم تھی،اس قوم کو اللہ تعالیٰ نے (حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کی) چیخ سے ہلاک کیا اور ان میں  سے کوئی بھی باقی نہ بچا۔(خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۵۱، ۴ / ۲۰۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links