DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Hajj Ayat 6 Translation Tafseer

رکوعاتہا 10
سورۃ ﰓ
اٰیاتہا 78

Tarteeb e Nuzool:(103) Tarteeb e Tilawat:(22) Mushtamil e Para:(17) Total Aayaat:(78)
Total Ruku:(10) Total Words:(1439) Total Letters:(5238)
6

ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۙ(۶)
ترجمہ: کنزالعرفان
یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کرے گا اور یہ کہ وہ ہرشے پر قادر ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ:یہ اس لیے ہے کہ  اللہ ہی حق ہے۔}مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر دو دلیلیں  بیان فرمانے کے بعد اس آیت میں  ان کا نتیجہ مُرَتَّب فرمایا جارہا ہے کہ آدمی کی پیدائش کے ابتدائی حالات اور مرجھائی ہوئی خشک زمین کو سرسبز و شاداب کر دینے کے بارے ذکر کیا گیا تاکہ تم جان لو کہ  اللہ تعالیٰ موجود ہے اور یہ چیزیں  اس کی حکمت کی دلیلیں  ہیں  اور یہ بھی جان لو کہ جس طرح ا س نے مردہ زمین کو زندہ کیا اسی طرح وہ مردوں  کو زندہ کرے گا اوریہ کہ  اللہ تعالیٰ ہر ممکن چیزپر قادر ہے۔( خازن، الحج، تحت الآیۃ: ۶، ۳ / ۳۰۰، مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۶، ص۷۳۲، ملتقطاً)

 

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links