Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Ghashiyah Ayat 8 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(68) | Tarteeb e Tilawat:(88) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(26) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(100) | Total Letters:(382) |
{وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاعِمَةٌ: بہت سے چہرے اس دن چین سے ہوں گے۔} اس سے پہلی آیات میں کفار کے لئے وعیدیں بیان کی گئیں اور اب یہاں سے ایمان والوں کے اَحوال بیان کئے جا رہے ہیں ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن بہت سے چہرے عیش و خوشی میں اور نعمت و کرامت میں ہوں گے۔مراد یہ ہے کہ قیامت میں پرہیز گار مومنین چین میں ہوں گے، نہ انہیں سورج کی گرمی ستائے گی،نہ زمین کی تپش ، نہ انہیں خوف ہو گانہ غم، نہ رب عَزَّوَجَلَّ کا عتاب ہو، نہ فرشتوں کی لعن طعن، نہ قیامت کی گھبراہٹ ، کیونکہ یہ حضرات دنیا میں خدا عَزَّوَجَلَّ کے خوف سے بے چین رہے اور دنیا میں خوفِ خدا کی بے چینی قیامت کے چین کا ذریعہ ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.