Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ghashiyah Ayat 24 Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴜ
اٰیاتہا 26

Tarteeb e Nuzool:(68) Tarteeb e Tilawat:(88) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(26)
Total Ruku:(1) Total Words:(100) Total Letters:(382)
23-26

اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَ(23)فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَﭤ(24)اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْ(25)ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ(26)
ترجمہ: کنزالایمان
ہاں جو منہ پھیرے اور کفر کرے تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا بے شک ہماری ہی طرف ان کا پھرنا ہے پھر بے شک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَ: ہاں  جس نے منہ پھیرا اور کفر کیا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، انہیں  مسلمان کرکے چھوڑنا یا مجبور کرکے مسلمان بنانا آپ کی ذمہ داری نہیں  بلکہ پیغام پہنچانا آپ کی ذمہ داری تھی تو آپ کے سمجھانے اور نصیحت فرمانے کے بعد جو ایمان لانے سے منہ پھیرے اور کفر کرے تو اللّٰہ تعالیٰ اسے آخرت میں  بڑا عذاب دے گا کہ اسے جہنم میں  داخل کرے گا کیونکہ مرنے کے بعد انہیں  ہماری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے اور حشر کے میدان میں  ان کا حساب بھی ہم نے ہی لینا ہے۔

            یاد رہے کہ کفار کے لئے بہت سے عذاب ہیں : نَزع کے وقت، قبرمیں ، محشر میں  اور جہنم میں  ، ان سب میں  بڑا عذاب دوزخ کا ہے، باقی اس کے مقابلے میں  چھوٹے ہیں  کیونکہ دوزخ کا عذاب دائمی ہے، اس میں  سخت رسوائی بھی ہے، اس میں  ہر طرح کا عذاب ہے: کھانے، پینے، رہنے  سہنے، زہریلے جانور سب کا عذاب ، ان وجوہات سے اسے بڑا عذاب کہا گیا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links