Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Fath Ayat 23 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳱ
اٰیاتہا 29

Tarteeb e Nuzool:(111) Tarteeb e Tilawat:(48) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(29)
Total Ruku:(4) Total Words:(638) Total Letters:(2485)
23

سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ ۚۖ-وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا(23)
ترجمہ: کنزالعرفان
اللہ کا دستور ہے جو پہلے لوگوں میں گزرچکا ہے اور تم ہرگزاللہ کے دستورمیں تبدیلی نہ پاؤ گے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُاللہ کا دستور ہے جو پہلے لوگوں میں گزرچکا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا دستور  ہے کہ وہ ایمان والوں کی مددفرماتا اورکافروں پرقہرفرماتاہے جیسا کہ گزشتہ امتوں کے حالات سے ظاہر ہے اور تم ہرگز اللہ تعالیٰ کے اس دستورمیں تبدیلی نہ پاؤ گے،یعنی یہ کبھی نہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کفار کے مقابلے میں ایمان والوں کی مدد  بلاوجہ نہ فرمائے، اگر کبھی مسلمان شکست کھا جائیں تو یا ان کی اپنی غلطی ہو گی یا اس میں اللہ تعالیٰ کی خا ص حکمت ہو گی اور  یہ شکست بھی عارضی ہو گی۔اس سے معلوم ہوا کہ بہت دفعہ مسلمانوں کا مغلوب ہو جانا اس آیت کے خلاف نہیں ہے اور کافروں کے غلبے کو بنیاد بنا کر اس آیت پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links