Bhayanak Qabrain

Book Name:Bhayanak Qabrain

فیضانِ نماز کورس  *7دِن کا 12دینی کام کورس *7 دِن کا اِصْلاحِ اَعْمَال کورس۔ اَور بھی  بہت سارے کورسز ہیں۔

آپ بھی یہ مختصر مختصر کورس کر لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *دِین سیکھیں گے تو اللہ پاک راضِی ہو گا *رِزْق میں برکت ہو گی *عِلْمِ دین کا خزانہ ملے گا *نیکیوں کا ذِہن بنے گا *اللہ پاک کی عِبَادت دُرُست انداز پر کر پائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کرم ہی کرم ہو گا *شارٹ کورسز کا یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ آدمی غیر محسوس انداز میں بہت کچھ سیکھ لیتا ہے *کام کاج بھی ڈسٹرب نہیں ہوتے اور چند دِنوں میں اچھی خاصِی معلومات مل جاتی ہے *جیسے نماز ہے، اس کے اَحْکَام و مسائِل تو اتنے ہیں کہ کتابیں بھری پڑی ہیں، ہم جیسے اتنی بڑی بڑی کتابیں کیسے پڑھیں؟ اتنا وقت کیسے نکالیں؟ لہٰذا آسان طریقہ ہے، 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس کر لیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ان بڑی بڑی کتابوں کا نچوڑ ہمیں سکھا دیا جاتا ہے *پھر دِینی ماحول بھی ملے گا *نیک لوگوں کی صحبت   بھی نصیب ہو گی، اس کی اپنی برکتیں ہیں۔

آئیے  ترغیب کے لیے  ایک مدنی بہار سناتا ہوں۔

بگڑا ہوا بیٹا نیک بن گیا

ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے:ہمارے عَلا قے کا ایک نوجوان جو کہ والِدَین کا اِکلوتابیٹا تھا،غَلَط صحبت کے سبب نَشے  کا عادی بن گیا،گھر سے باہَر رَہنا اس کا معمول تھا، جس وجہ سے اس کے والدین بہت پریشان تھے۔ایک دن ایک اسلامی بھائی نے اُس نوجوان کو سمجھاتے ہوئے اُسے 63 دن کا تربیتی کورس کرنے کی ترغیب دی، خوش قسمتی سے اُس نے ہامی بھر لی اور تربیتی کورس میں شریک ہو گیا۔

اَلحمدُ لِلّٰہ! چند دنوں کے  بعد اس نوجوان کا گھر فون آیا کہ تربیتی کورس میں بڑا لطف آرہا