Book Name:Bhayanak Qabrain
جانے تک یہ عذاب دیا جاتا رہے گااور (پانچویں مَنْظَر میں)جو پاگل افراد آپ نے دیکھے، وہ قومِ لُوط جیسا گندا کام کرنے اور کروانےوالے تھے، وہ بھی جہنم میں ڈالے جانے تک اِس عذاب میں گرفتار رہیں گےاور (چھٹے مقام پروہ)آگ سے بھراہوا زمین دوز قید خانہ جہنّم تھا۔([1])
اللہ اکبر...!! پیارے اسلامی بھائیو! اندازہ لگائیے! یہ عالَم برزَخ کے حالات ہیں، یہ اُن لوگوں کے حالات ہیں جو آج قبروں کے اندر ہیں، آہ! باہَر سے خاموش نظر آنے والی ان قبروں میں دیکھیے! کیسے ہولناک مَنْظَر چھپے ہوئے ہیں۔
یاخدا میری مغفرت فرما باغِ فِردوس مَرحَمَت فرما
تُو گناہوں کو کر مُعاف اللہ! میری مقبول معذِرت فرما
مصطَفٰے کا وسیلہ توبہ پر تُو عنایت مُداوَمَت فرما([2])
حضرت عبداللہ بن زید رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:میں چاند کی ابتدائی راتوں میں قبرستان کے پاس سے گزرا تو میں نے ایک شخص کو قبر سے نکلتے ہوئے دیکھا وہ زنجیر کھینچ رہا تھا پھر میں نے دیکھا کہ ایک اور شخص اس زنجیر کو پکڑے ہوئے ہے اس دوسرے نے باہر نکلنے والے شخص کو اپنی طرف کھینچا اور اسے قبر میں لوٹا دیا، پھر میں نے اسے اس مردے کو مارتے ہوئے دیکھا او ر مردہ کہہ رہا تھا :کیا میں نماز نہیں پڑھتا تھا؟ کیامیں جنابت سے غسل نہیں کرتا تھا؟ کیا میں روزے نہیں رکھتا تھا؟ تو اس مارنے والے نے جواب دیا:ہاں!کیوں نہیں(تُو واقعی یہ کام تو کرتا تھا) مگر جب تُو تنہائی میں گناہ کیا کرتا تھا تو اس وقت