Book Name:Bhayanak Qabrain
مَعْلُوم ہوا؛ گستاخِ صحابہ بظاہِر *کتنا ہی نیک ہو* سفید داڑھی اُس کے چہرے کی رونق بڑھا رہی ہو*اُس کا جُبّہ و دستار دِلوں پر رُعب ڈال رہا ہو*ماتھے پر سجدوں کی کثرت کے سبب محراب بھی بنی ہوئی ہو، جبکہ وہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا گستاخ ہے، لہٰذا اُس کی یہ عبادات کسی کام کی نہیں ۔
حضرت عُوَیْم بِن سَاعِدَہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا:بے شک اللہ پاک نے مجھے مُنْتَخَب فرمایا اور میرے لیے میرے اَصحاب کو پسند فرمایا ،پھر اِن میں سے میرے وزیر، مُعاوِن اور رِشتے دار بنائے ،فَمَنْ سَبَّہُمْ فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللّٰہِ وَالْمَلَائِکَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ پس جو اِنہیں گالی دے گا ، اُس پر * اللہ پاک *اُس کے فِرِشتوں *اورتمام لوگوں کی لعنت ہے، لَایَقْبَلُ اللّٰہُ مِنْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ صَرْفًا وَّلَا عَدْلًا قیامت کے دن اللہ پاک نہ اُس کا کوئی فَرض قَبول فرمائے گانہ نفل ۔ ([1])
ایک حدیث شریف میں ہے:میرے صحابہ کے بارے میں اللہ پاک سے ڈرتے رہو میرے بعدا ِنہیں (اپنی تہمتوں اور بُری باتوں کا) نشانہ مَت بنانا ،پس جس نے اِن سے مَحَبَّت کی، تو اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وجہ سے ایسا کیاا ور جس نے اِن سے بُغْض رکھا تو اُس نے(دَرحقیقت)مجھ سے بُغْض کی وَجہ سے ایسا کیا،جس نے اِنہیں تکلیف پہنچائی،اُس نے مجھے تکلیف پہنچائی اور جس نے مجھے تکلیف پہنچائی، اُس نے اللہ پاک کو تکلیف پہنچائی اور جو اللہ پاک کو تکلیف پہنچائے گا،عنقریب اللہ پاک اس کی پکڑ فرمائے گا ۔([2])