Book Name:Bhayanak Qabrain
کی تعداد خود بخود درج ہوتی رہے گی * آپ اپنی مرضی سے درودِ پاک کی آواز (volume) کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں *اِس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ ہمیں یومیہ اپنے درودِ پاک والے نیک عمل کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔اس ایپلی کیشن کو خود بھی ڈاؤن لوڈ فرما لیجیےاور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ نومبر ماہِ قافلہ۔ کی دھوم دھام ہے۔اَلحمدُ لِلّٰہ!ملک بھر سے عاشقانِ رسول * 12ماہ * ایک ماہ*12 دن * اور 3 دن کے قافلوں میں سفر کر رہے ہیں۔ راہِ خُدا میں سفر کرنا بہت ہی فضیلت والا کام بلکہ سنتِ انبیا ہے۔
آپ بھی قافلے میں سَفَر کرنے کی کوشش فرمائیں! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی * قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سُنّتیںسکھائی جاتی ہیں *تَہجُّد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے*مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں *ایسا بھی ہوا کہ قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کرم فرمایا، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا۔کیا خبر ہم قافلے کے مسافر بنیں تو ہماری بھی قسمت جاگ جائے!ہم پر بھی کرم ہو جائے۔
جلوۂ یار ادھر بھی کوئی پھیرا تیرا حسرتیں آٹھ پہر تکتی ہیں رستہ تیرا
اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔