Book Name:Bhayanak Qabrain
ہے، مزید یہ کہ میں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کر لی ہے،اب میں باجماعت نَمازیں ادا کررہا ہوں،سنّتیں سیکھ رہا ہوں اور مجھے بَہُت سُکون مل رہا ہے۔اَلحمدُ لِلّٰہ! تربیتی کورس سے واپَسی پر وہ واقعی بدل چکا تھا۔چہرے پر داڑھی اور سر پر عمامہ سجا ہوا تھا۔
اسلامی بھائی کا مزید کہنا ہے کہ اس نوجوان کی والِدہ رَو رَو کر دعوتِ اسلامی والوں کو دعائیں دیتی ہے کہ اللہ پاک انہیں سلامت رکھے کہ ان کی کوششوں سے میرا بگڑا ہوا بیٹا نیک بن گیا۔
عطائے حبیبِ خدا دِینی ماحول ہے فیضانِ غوث و رضا دِینی ماحول
اگر سنَّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ تم آ جاؤ دیگا سکھا دِینی ماحول([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقان رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک بڑی ہی پیاری ایپلی کیشن:درود و سلام (Durood-o-Salam) جاری کی گئی ہے*اس ایپلی کیشن میں درود شریف موجود ہیں جنہیں آپ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں یا انہیں اپنے موبائل اَن لاک ٹیون (Unlock Tune) کے طور پر سیٹ کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ جیسے ہی اپنے فون کو آن کریں گے خود بخود (Automatically)درودِ پاک چل پڑے گا *یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ آپ موبائل کو اَن لاک کریں تو وہ درودِ پاک آپ کے موبائل کی اسکرین پر نظر آئے اس کی برکت یہ ہو گی کہ آپ پہلے درودِ پاک پڑھیں گے پھر موبائل استعمال کریں۔مزید یہ کہ اسکرین پر نظر آنے والے درودِ پاک کا فونٹ بھی اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں*موبائل آن ہونے پر جتنی بار درود شریف پڑھا جائے گا اس