Book Name:Bhayanak Qabrain
جلادیا گیا،یا ڈبو دیا گیا،یا اُسے شیر کھا گیا اُسے بھی قبر کا حساب و عذاب ہے۔([1])
دے نَزْع و قبر وحشر میں ہر جا اَمان، اور دوزخ کی آگ سے بچا، یا ربِّ مصطَفٰے
یہ اُمَّت اپنی قبروں میں آزمائی جائے گی
حضرت زىدبن ثابِت رَضِیَ اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ایک مرتبہ خچر پر سُوار ہو کر ایک باغ میں تشریف لے گئے، اچانک خچر گھبرا کر اُچھل کُود کرنے لگا، دیکھا گیا تو وہاں چار، پانچ قبریں تھیں، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا: ان قبر والوں کو کون پہنچانتا ہے؟ ایک شخص نے عرض کیا: میں پہچانتا ہوں۔ فرمایا: یہ کس حالت میں مرے؟ عرض کیا: شرک و کفر کی حالت میں مرے تھے۔ اس پر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بےشک یہ اُمّت اپنی قبروں میں آزمائی جائے گی۔ اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ تم مردے دفنانا چھوڑ دو گے تو میں اللہ پاک سے دُعا کرتا کہ یہ عذابِ قبر جو میں سُن رہا ہوں، تمہیں بھی سُنا دے۔([2])
حضرت ابوسعىد خُدرى رَضِیَ اللہ عنہ بیان کرتےہیں:میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ سفر میں تھا اور آپ اپنی سُواری پر جارہے تھے۔ اچانک سُواری اُچھلنے لگی،میں نے عرض کی: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اسے کیا ہوا ہے؟فرمایا: اِس نے اُس آدمی کی آواز سن لی ہے جسے قبر میں عذاب دیا جارہا ہے۔([3])
قبر میں گر نہ مُحَمَّد کے نظارے ہوں گے حشر تک کیسے میں پھر تنہا رہوں گا یاربّ!