Book Name:Bhayanak Qabrain
قرآن و سُنّت کے مُطَابِق ہونا چاہیے۔
پیارے اسلامی بھائیو! *اِسی طرح تِلاوت کی عادَت بنائیے! بالخصوص روزانہ رات کو سورۂ مُلْک شریف لازمی پڑھ لیا کیجیے! حدیثِ پاک میں اس مبارَک سُورت کو عذابِ قبر سے بچانے والی سُورت فرمایا گیا ہے،([1]) 30 آیات ہیں، پانچ سے دس منٹ میں آسانی سے پڑھی جاتی ہے، جو حافِظ ہیں، وہ تو اور بھی آسانی سے پڑھ سکتے ہیں، لہٰذا روزانہ رات کو کم از کم ایک بار سُورۂ مُلک شریف لازمی پڑھ لیا کیجیے! *پانچوں نمازیں باجماعت مسجد میں ادا کرنا *زکوٰۃ فرض ہو تو ادا کرنا *روزے رکھنا اور *لوگوں کے ساتھ حُسْنِ سلوک کرنا بھی عذابِ قبر سے بچنے کے اسباب ہیں۔ حضرت ابوہرىرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی غیب داں، رحمَتِ عالمیاں صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اس ذات کی قسم! جس کے قبضے میں میری جان ہے! جب مردے کو قبر میں رکھا جاتا ہے تو وہ واپس جانے والوں کے جوتوں کی آواز سنتا ہے،اگر مومن ہو تو نماز اس کے سر کی جانب،زکوٰۃ دائیں،روزہ بائیں اور دیگر بھلائیاں، نیکیاں اور لوگوں کے ساتھ حُسنِ سُلوک اس کے قدموں کی جانب آجاتے ہیں، سر کی طرف سے عذاب آئے تو نماز کہتی ہے: یہاں تیرے لیے کوئی راہ نہیں۔ دائیں جانب سے آئے تو زکوٰۃ کہتی ہے : میری جانب سے بھی تجھے راستہ نہیں ملے گا۔ بائیں جانب سے آئے تو روزہ کہتا ہے: میں تجھے یہاں سے داخل نہیں ہونے دوں گا۔ پھر عذاب قدموں کی جانب سے آتا ہے تو بھلائیاں، نیکیاں اور لوگوں کے ساتھ حُسنِ سُلُوک کہتے ہیں: یہاں سے بھی تجھے کوئی راستہ نہیں ملنے والا۔([2])
ہر عبادت سے بَرتر عبادت نَماز ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نَماز