Book Name:Achay Logon Ki Nishaniyan
جنہیں اللہ پاک وَلِیْ بنا کر ہی دُنیا میں بھیجتا ہے * اَلحمدُ لِلّٰہ! ہمارے پِیر، پیروں کے پیر، پیر دستگیر حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ بھی پیدائشی ولی تھے*اعلیٰ حضرت، اِمام اَحمد رِضا خان رحمۃُ اللہ علیہ بھی پیدائشی ولی تھے *اور آپ کے شہزادے حُضُور مصطفےٰ رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ بھی پیدائشی ولی تھے *دوسری بات اس سے یہ مَعْلُوم ہوئی کہ اللہ پاک وَلِیّوں کو بلند نگاہ عطا فرماتا ہے، انہیں بھی غیب کا عِلْم بخشا جاتا ہے، یہ وہ کچھ دیکھ سکتے ہیں جو عام لوگوں کو دِکھائی نہیں دیتا، یہ وہ کچھ جان لیتے ہیں، جو عام لوگوں کو مَعْلُوم نہیں ہوتا۔
اَولیا ہیں سب سَلاطیں ہم رِعَایا و غُلام
اَوْلیا سب ہیں رَعِیَّت اور سُلطاں غوثِ پاک
پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیثِ پاک سے ایک اَہَم بات جو ہمیں سیکھنے کو ملی، وہ یہ کہ ہمارے ہاں بھلائی بُرائی کا مِعْیار اَور ہے، اللہ پاک کے ہاں کچھ اَور ہے۔ ہم لوگ ظاہِر کو دیکھتے ہیں* بندہ بڑا اَمِیْر کبیرہے، اُسے دیکھ کر ہمارا دِل للچا جاتا ہے *کسی کا کاروبار چمکتا جا رہا ہے، چمکتا ہی جا رہا ہے، ہم کہتے ہیں: اس پر خُدا کا بڑا فضل ہے۔ ہو بھی سکتا ہے کہ اِس پر خُدا کا بڑا فضل ہو لیکن اِس کا اُلْٹ بھی ہو سکتا ہے *کوئی غریب سے اَمِیر ہو جائے، ہم کہتے ہیں: اس پر خُدا بہت مہربان ہے۔ کوئی اَمِیر سے غریب ہو جائے، ہم کہتے ہیں: اس سے ضَرور کوئی گُنَاہ ہوا ہے، اللہ پاک اِس سے سخت ناراض ہے۔
یعنی ہم لوگ ظاہِری ٹپ ٹاپ، شان و شوکت اور عزّت و شہرت کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیے! جیسے ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی، یُونہی ہر دُنیاوی شان و شوکت، عزّت