Achay Logon Ki Nishaniyan

Book Name:Achay Logon Ki Nishaniyan

بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ۔  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار رِسالہ مطالعہ

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے، نیک نمازی بننے، ظاہِری و باطنی گُنَاہوں سے خود کو بچانے ، فِکْرِ آخرت پانے اور  اللہ  و رسول کی محبّت سے دِل آباد کرنے کے لئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم !دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار رسالہ مطالعہ بھی ہے۔

حدیثِ پاک میں ہے: اَلْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ عِلْم سیکھنے سے آتا ہے([1])  *دورِ حاضِر کی بُرائیوں میں ایک بڑی بُرائی یہ بھی ہے کہ لوگ عِلْمِ دِین سے دُور ہوئے جا رہے ہیں *دِینی کتابیں پڑھنے کا ذوق نہ ہونے کے برابر ہے *پہلے کے لوگ دِینی کتابوں سے بہت دِلچسپی رکھتے تھے *دِن رات کتابیں پڑھتے تھے *لہٰذا ان کے پاس دِینی معلومات بھی وافَر ہوتی تھیں  اور *زِندگی بھی پاکیزہ رہتی تھی۔

 اَلحمدُ لِلّٰہ! امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کی خصوصیت ہے کہ آپ خُود بھی عِلْمِ دین کے بہت شوقین ہیں اور عاشقانِ رسول کو بھی دِینی کتابیں پڑھنے کا شوق دِلاتے ہیں *آپ ہرہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کا فرماتے ہیں*مختصر رسالہ ہوتا ہے*چندمنٹوں میں پڑھا جاتا ہے۔آپ بھی پڑھا کیجیے! اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہو گا *دِینی معلومات بڑھیں


 

 



[1]... بخاری ، صفحہ:90، حدیث:67۔