Achay Logon Ki Nishaniyan

Book Name:Achay Logon Ki Nishaniyan

پاک! مجھے آزمائش میں ڈال دے تاکہ میرے گُنَاہ مِٹ جائیں۔ یہ غلط بات ہے۔  اللہ  پاک سے عافیت ہی کی دُعا مانگنی چاہیے۔ بَس  اللہ  پاک ہمیں عافِیّت نصیب فرمائے *اگر آزمائش آ بھی جائے *معاشِی تنگی ہو جائے *کاروبار ٹھپ ہو جائے *بیماریاں *پریشانیاں گھیر لیں تو ہمیں صبر بھی کرنا چاہیے اور شکر بھی بجا لانا چاہیے۔  اللہ  پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(4): اللہ  پاک کا بندے کےلیے تحفہ

پیارے اسلامی بھائیو! بھلے بندے کی ایک اور نشانی سُنیے! رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: اِذَا اَرَادَ ‌اللهُ ‌بِعَبْدٍ خَيْرًا اَهْدَى ‌لَهٗ ‌هَدِيَّةًیعنی  اللہ  پاک جب بندے کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرماتا ہے تو اُس کی طرف تحفہ بھیجتا ہے۔ پُوچھا گیا: یارسولَ  اللہ    صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ! مَا تِلْکَ الْهَدِيَّةُ یعنی یہ تحفہ کیا ہوتا ہے؟ فرمایا: بِضَيْفٍ يَنْزِلُ بِهٖ بِرِزْقِهٖ وَيَرْحَلُ، وَقَدْ غُفِرَ لِاَهْلِ الْمَنْزِلِ یعنی  اللہ  پاک اُس کے ہاں مہمان بھیجتا ہے جو اپنا رِزْق ساتھ لاتا ہے مگر جب جاتا ہے تو گھر والوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔ ([1])

سُبْحٰنَ  اللہ ! مَعْلُوم ہوا؛ جس کے ہاں مہمانوں کی آمد و رفت رہتی ہو، یہ بھی  اللہ  پاک کی طرف سے خاص فضل و رحمت ملنے کی علامت ہے۔ ہمارے ہاں بعض لوگ مہمانوں کو بَوجھ سمجھنے لگ گئے ہیں۔ یہ بُری بات ہے۔ مہمان تو اپنا رِزْق ساتھ لاتا ہے، ہمارے لیے تو یہ مُفْت کی غنیمت ہے، ہم اس کی مہمان نوازی کریں گے، اُس کے ساتھ


 

 



[1]... معرفۃ الصحابہ لابی نعیم، جلد:1، صفحہ:513، رقم:1731 ۔