Book Name:Achay Logon Ki Nishaniyan
قبول کرنے کی د رخواست(Request) کرتا ہوں ،میں رسالہ احترامِ مسلم پڑھ کر پہلے ہی دلی طور پر اسلام کا شیدائی ہوچکا تھا ،اس کے محبت بھرےانداز نے دل پر مزید اثر ڈالااور الحمد للہ میں کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔([1])
ترا شکر مولیٰ دیا دینی ماحول نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول
دعا ہے یہ تجھ سے دل ایسا لگا دے نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بہار شریعت موبائل ایپلی کیشن کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف بہت ہی پیاری، نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے: بہارِ شریعت Bahar e shariyat *صدرُ الشّریعہ، مولانا اَمجد علی اعظمی رحمۃُ اللہ علیہ کی کتاب بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں اِس ایپلی کیشن میں شامل کی گئی ہیں *اِس کے علاوہ بہارِ شریعت میں شامل قرآنی آیات، احادیث، اصطلاحات اور لغت اس ایپلی کیشن کا حِصّہ ہیں *ایپلی کیشن میں سرچ کرنے کے بہترین فیچر موجود ہیں * اردو کی بورڈ کی سہولت ہےتاکہ ایپلی کیشن میں سرچ کرنے میں آسانی ہو۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے!اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد