Book Name:Achay Logon Ki Nishaniyan
لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی چینل پر عشاء کے بعد (تقریباً 8:30 منٹ پر )اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا جس میں امیرِ اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں*شیخِ طریقت، امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں بےحساب مغفرت کروانے والے اعمال رسالےکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شیئر (Share) کیجئے! * مکتبۃُ المدینہ نے حضرت امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃُ اللہ علیہ کی مشہور کتا ب شرحُ الصدور کو اردو ترجمے کے ساتھ شائع کیا ہے۔یہ کتاب * موت* برزخ* قبر * اور آخرت کے احوال پر نہایت دل نشین اور ایمان افروز انداز میں روشنی ڈالتی ہے۔ اِس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 700روپے میں قیمتاً طلب فرمائیے۔خود بھی پڑھیں دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت