Achay Logon Ki Nishaniyan

Book Name:Achay Logon Ki Nishaniyan

ماہ ِنومبرماہِ قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی ایک بار پھر منا  رہی ہے ؛ماہِ نومبر ماہِ قافلہ۔

جس میں ملک بھر سے عاشقانِ رسول * 12ماہ * ایک ماہ*12 دن * اور 3 دن کے قافلوں میں سفر کر رہے ہیں۔اَلحمدُ لِلّٰہ!راہِ خُدا میں سفر کرنا بہت ہی فضیلت والا کام  بلکہ سنتِ انبیا ہے۔

آپ بھی  قافلے میں سَفَر کرنے کی کوشش فرمائیں! ہو سکے تو ابھی اپنی نیّت درج کروا دیجیے! اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی * قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سنتیں سکھائی جاتی ہیں *تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے*مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں *ایسا بھی ہوا کہ قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے کرم فرمایا، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا۔کیا خبر ہم قافلے کے مسافر بنیں تو ہماری بھی قسمت جاگ جائے!ہم پر بھی کرم ہو جائے۔

جلوۂ یار ادھر بھی کوئی پھیرا تیرا             حسرتیں آٹھ پہر تکتی ہیں رستہ تیرا

  اللہ  پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چند ضروری اِعْلانات

*چند ضروری اعلانات سن لیجیے!ہر ہفتے امیرِ اہلسنت   دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ  مدنی چینل پر