Achay Logon Ki Nishaniyan

Book Name:Achay Logon Ki Nishaniyan

کو ذِہن میں رکھ کر اچھے انداز سے ان کی مہمان نوازی کیجیے! اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! پُورے سال تک گھر خیرو برکت کا ٹھکانابن جائے گا۔

پیارے اسلامی بھائیو!  اللہ  پاک جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، اسے اَورکیا کچھ عطا ہوتا ہے؟ چند مزید روایات مختصراً عرض کر دیتا ہوں:

اچھے اَخْلاق نصیب ہوتے ہیں

*پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا:  اللہ  پاک جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، اسے (اچھے )اَخْلاق عطا فرما دیتا ہے۔ ([1])

مَعْلوم ہوا؛ بھلا بندہ وہ ہے جو اَچھے اَخْلاق والا ہے۔

نیکی کی توفیق مل جاتی ہے

*نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا:  اللہ  پاک جس کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرماتا ہے، اسے لوگوں کا مَحْبوب بنا دیتا ہے۔ کیا تم جانتے ہو کیسے مَحْبوب بناتا ہے؟  اللہ  پاک اسے مرنے سے پہلے نیک اعمال کی توفیق بخشتا ہے، پس اُس کے آس پاس کے رہنے والے اس سے راضِی ہو جاتے ہیں۔ ([2])

قناعت اور برکت عطا کر دی جاتی ہے

*محبوبِ خُدا، اَحمدِ مجتبیٰ   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: جب  اللہ  پاک کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دئیے گئے رِزْق پر راضِی کر دیتا ہے اور اس میں


 

 



[1]...نوادر الاصول، الاصل التسعون و المائۃ، جلد:2، صفحہ:37۔

[2]...الاحاد و المثانی لابن ابی عاصم، جلد:3، صفحہ:315، حدیث:2340۔