Book Name:Achay Logon Ki Nishaniyan
سُبْحٰنَ اللہ !
کیوں جہنَّم میں جاؤں سینے میں عشقِ اَصحاب و آل رکھا ہے
میں کبھی کا بھٹک گیا ہوتا آپ ہی نے سنبھال رکھا ہے
*-*-*-*
ہر صحابیِ نبی! جنّتی! جنّتی! سب صحابیات بھی! جنّتی! جنّتی!
چار یارانِ نبی! جنّتی! جنّتی! حضرت صدیق بھی! جنّتی! جنّتی!
اور عمر فاروق بھی! جنّتی! جنّتی! عثمان غنی! جنّتی! جنّتی!
فاطمہ اور علی! جنّتی! جنّتی! ہیں حسن حسین بھی! جنّتی! جنّتی!
والدینِ نبی! جنّتی! جنّتی! ہر زوجۂ نبی! جنّتی! جنّتی!
اور ابو سُفیان بھی! جنّتی! جنّتی! ہیں مُعَاوِیہ بھی! جنّتی! جنّتی!([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بھلے اور اچھّے بندے کی نشانیاں احادیث کی روشنی میں عرض کی ہیں * سب سے پہلی نشانی تھی:اسلام نصیب ہونا*آخری نشانی ہے:صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کی محبّت نصیب ہونا ۔ یہ دونوں نشانیاں انتہائی اہم ہیں، یہ تو ہم نے ضرور سینے سے لگا کر رکھنی ہیں، ان میں کسی وقت ، کسی لمحے ، کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ (Compromise) نہیں کرنا درمیان والی جو نشانیاں ہیں: *آزمائش پر صبر*دین کی سمجھ*مہمان نوازی *حسنِ اخلاق*نیکیوں کی کثرت*قناعت*لوگوں کے کام آنا وغیرہ۔ یہ نشانیاں بھی ہم نے اپنانی ہیں۔ اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن