Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein

Book Name:Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein

پیتے، جانوروں کو پلاتے، کھیت بھی سیرات کرتے مگر پانی ختم نہیں ہوتا تھا ([1])*حضرت حارثہ    رَضِیَ  اللہ  عنہ غزوۂ بدر میں شہید ہو گئے تھے، ان کے گھر والے دُکھی تھے، ظاہِر ہے جُدائی کا غم تھا۔ پیارے آقا   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے پانی میں لُعابِ پاک شامِل کر کے عطا فرمایا، انہوں نے پیا تو حالت یہ ہو گئی کہ پُورے مدینے میں ان سے بڑھ کر خوشحال اور پُرسکون گھر اور کوئی نہیں تھا۔([2]) *ایک کنواں تھا: بِئْرِ بَضَاعَہ۔ صحابۂ کرام  رَضِیَ  اللہ  عنہم فرماتے ہیں: ایک مرتبہ مَحْبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  اس کنویں پر تشریف لائے تھے، آپ نے اس میں کُلّی فرمائی، اُس کی بَرَکت یہ ہوئی کہ اس کا پانی ہر مرض کی شفا ہو گیا۔ صحابۂ کرام  رَضِیَ  اللہ  عنہم   کا مَعْمُول تھا، جب کوئی بیمار ہوتا تو اسے بِئْرِ بَضَاعَہ پر لاتے، اس پانی سے غسل دیتے، اسی کی بَرَکت سے شفا مل جاتی تھی۔ ([3])

عِلْم عطا فرما دیا

پیارے اسلامی بھائیو! یہ تو لُعابِ پاک کی وہ برکات تھیں کہ مَحْبوبِ ذیشان   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے اپنی ظاہِری زندگی مبارَک میں لُعاب عطا فرمایا اور برکات ظاہِر ہوئیں، اب ایک روایت وصالِ ظاہری سے سینکڑوں سال بعد کی سنیے!

آپ جانتے ہیں کہ خواب کی باتیں خواب کی ہوتی ہیں، مثلاً خواب میں ہمیں کروڑ روپیہ مل جائے، آنکھ کھلے گی تو کروڑ روپیہ ہمارے پاس ہو گا...؟ نہیں ہو گا۔ قربان جائیے! ہمارے آقا   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی شان یہاں بھی جُدا ہے، آپ جب خواب میں


 

 



[1]...دلائل البوۃ للبیہقی، باب ما ظہر فی البئر...الخ، جلد:6، صفحہ:136۔

[2]...  المغازی للواقدی، بدر القتال ، جز:1، صفحہ:94۔

[3]... الطبقات الکبریٰ، جلد:1، صفحہ:392۔