Book Name:Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein
رسول میں مچل کر رُخْسارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو چُوم لیا، آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے آنکھ مبارَک کھولی، فرمایا: صِدِّیق کیا ہوا ہے؟ عرض کیا: لُدِغْتُ فِدَاکَ اَبِیْ وَ اُمِّی یَارَسُوْلَ اللہ ! یا رسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو جائیں، مجھے سانپ نے ڈَس لیا ہے۔([1])
اللہ ! اللہ ! اب لُعابِ مصطفےٰ کا کمال دیکھیے! میڈیکل پُوائنٹ آف ویو(Point of view) میں سانپ کے زہر کا عِلاج کسی ایک چیز سے نہیں ہوتا، اس کے لیے مختلف کیمیائی اَجْزا کو مِلا کر اینٹی وِیْنَم (Antivenom) یعنی مرکّب دَوَا تیار کی جاتی ہے، سانپ کا زہر اُس سے اُترتا ہے۔ قربان جائیے! یہ لُعَابِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے، اس میں تمام قسم کی شفائیں جمع ہیں، چنانچہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا لُعَابِ پاک حضرت صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کو پلایا نہیں بلکہ ایڑی مبارَک کے اُوپَر جسم کے باہَر کی جانِب لگا دیا، بس لُعاب شریف لگنے کی دَیْر تھی، زہر کا اَثَر فورًا ختم ہو گیا۔([2])
ہوتی ہے شِفا دَم میں، دَم آتا ہے بےدَم میں مَحْبوبِ خُدا کا ہے کیا خُوب شفا خانہ
پیارے اسلامی بھائیو! لُعابِ پاک کی برکتوں کےساتھ ساتھ ہم ذرا اللہ پاک کی قدرتوں اور عنایتوں کا تذکرہ بھی سُنتے چلیں؛
ہماری یہ جو آنکھ ہے، آنکھ کا یہ گول مَٹول سا ڈھیلا ہے ، ذرا غورفرمائیے! کیسی یہ کمال کی بات ہے، اِس میں کوئی ایک بھی کیل نہیں لگا ہوا، کوئی پیچ نہیں ہے، اس کے باوُجُود ہم