Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein

Book Name:Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein

کہ میں تو دَم توڑتے مریض کے لیے دُعا کروانے اور دوا لینے آیا تھا، مَحْبوب   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے چٹکی بَھر مٹی عطا فرما دی ہے۔ بہر حال! یہ قاصِد واپس پہنچے، وہ لعاب ملی مٹی پانی گھول کر جیسے ہی اُن بیمار صحابی   رَضِیَ  اللہ  عنہ کو   پلائی، انہیں شفا ہو گئی۔([1])

حافظہ عطا فرما دیا

پیارے اسلامی بھائیو!  اس لُعابِ مصطفےٰ کی برکات  کے کیا کہنے..!!یہ وہ لُعابِ پاک ہے جس سے نہ صرف جسمانی بیماریاں دور ہوتی ہیں بلکہ اس کے سبب  اللہ  پاک  روحانی بیماریاں بھی دور فرماتا ہے۔

حضرت عثمان بن ابو عاص    رَضِیَ  اللہ  عنہ  صحابئ رسول ہیں آپ    رَضِیَ  اللہ  عنہ کا حافظہ کچھ کمزور تھا، جس کی وجہ سے قرآنِ کریم یاد کرنے میں  آزمائش ہوتی تھی۔

ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ    صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی بارگاہ    میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسولَ  اللہ  ِ    صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  !مجھے قرآن کریم یاد کرنے میں آزمائش ہوتی ہے، یاد کرنے کی کوشش کرتا ہوں مگر کر نہیں پاتا۔پیارے آقا    صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے    فرمایا:اُدْنُ مِنِّي يَا عُثْمَانُ! یعنی اے عثمان ! میرے قریب آؤ!حضرت عثمان فرماتے ہیں: میں پیارے آقا    صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے قریب ہو گیا ،  آپ    صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے میرے منہ میں اپنا لعاب دہن ڈالا اور میرے سینے پر ہاتھ رکھا، جس  کی ٹھنڈک میں نے اپنے کندھوں کے درمیان محسوس کی، اس کے بعد آپ    صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا:اے شیطان عثمان کے سینے سے نکل جا۔ حضرت عثمان    رَضِیَ  اللہ  عنہ فرماتے ہیں: اس


 

 



[1]...سبل الہدیٰ، جماع الابواب معجزاتہ فی احیاء الموتی...الخ، الباب الرابع...الخ، جلد:10، صفحہ:21 ۔