Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein

Book Name:Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein

تھا،اُنہیں ایک بار اپنے کارخانے میں کام کرنے والوں کی ضَرورت پڑی۔اُنہوں نے ویزوں کے لیے بار بار درخواستیں جمع کروائیں،مگر کافی کوشِشوں کے باوُجود ویزے نہ مِل سکے۔کئی سال یُونہی گزر گئے،وہ بہت پریشان تھے کیونکہ مُلازمین نہ ہونےکی وجہ سے اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا۔خیر اُنہوں نےہِمَّت کر کےایک مَرتبہ پھر درخواست جمع کروائی۔اِسی دوران ایک اسلامی بھائی نے اُنہیں شجرۂ قادریہ عطاریہ سے شجرۂ عَالِیَہ کے دُعائیہ اَشعار پڑھنے کا مَشْوَرَہ دِیا۔اُنہوں نےشجرے شریف سے دُعائیہ اَشعار کو بِلا ناغہ پڑھنا شروع کردیا۔  الحمدللہ ! شجرۂ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ پڑھنےکی بَرکت سےا ُن کاوہ کام جو کئی سالوں سے نہیں ہوپارہا تھا،حَیرت اَنگیز طور پر چند دنوں میں ہوگیااور اُنہیں ویزے مِل گئے۔

مُشْکِلیں حَل کر شَہِ مُشکل کُشا کے واسِطے            کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

کلامِ اعلیٰ حضرت ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول!  اَلحمدُ لِلّٰہ ! دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے: alam e ala hazrat (کلامِ اعلیٰ حضرت) *اس ایپلی کیشن میں امامِ اہل سنّت، سیدی اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان  رحمۃُ  اللہ  علیہ  کے مشہورِ زمانہ نعتیہ مجموعہ حدائقِ بخشش اور نغماتِ رضا شامل ہیں *جن کو حروفِ تہجی کی ترتیب پر شامل کیا گیاہے *اپنے مطلوبہ کلام کو سرچ (Search) کرنے کا آپشن موجود ہے *اس ایپلی کیشن میں مَدَنی چینل کا سلسلہ نغماتِ رضا (یعنی حدائقِ بخشش