Book Name:Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein
پیارے اسلامی بھائیو! تیسرے نمبر پر اِس روایت میں پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے لُعَابِ پاک یعنی تُھوک شریف کا کمال بھی دیکھیے! مریض ہے، کئی سال سے بیمار ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا لُعابِ پاک اس کے مُنہ میں ڈالا اور شفا عطا فرما دی۔ سُبْحٰنَ اللہ !
جو چاہیں گے جسے چاہیں گے یہ اسے دیں گے کریم ہیں یہ خزانے لٹانے آئے ہیں
اَلحمدُ لِلّٰہ ! ہمارے نبی، پیارے نبی، مکی مَدَنی، مُحَمَّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم وہ شان والے ہیں کہ اللہ پاک نے آپ کو سَر سے پاؤں تک سراپا مُعْجِزَہ بنایا ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
قَدْ جَآءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ
(پارہ :6 ،سورۂ نسا:174)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:بیشک تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے واضح دلیل آگئی۔
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
حکیمُ الاُمَّت مفتی اَحمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اَنْبیائے کرام علیہم السَّلام کے مُعْجِزَات اللہ پاک کی ذات و صِفَات کی دلیل ہوتے ہیں، گزشتہ اَنْبیائے کرام علیہم السَّلام کو اللہ پاک نے مختلف معجزات عطا فرمائے* حضرت مُوسیٰ علیہ السَّلامکا ہاتھ مبارَک مُعْجِزَہ تھا*حضرت داؤد علیہ السَّلامکی آواز مبارک مُعْجِزَہ تھی*حضرت یُوسُف علیہ السَّلامکا حُسْن مبارَک مُعْجِزَہ تھا، اسی طرح پہلے اَنْبیائے کرام علیہم السَّلام میں کسی کو 1 مُعْجِزَہ عطا ہوا، کسی کو 2 معجزے عطا ہوئے، اِن سب اَنْبیائے کرام علیہم السَّلام کے بعد اللہ پاک نے اپنے سب سے آخری نبی، رسولِ ہاشمی ،مُحَمَّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو سَر سے لے کر پاؤں تک مُعْجِزَہ