Book Name:Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein
سادہ 550روپے میں مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے طلب فرمائیں! خُود بھی مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
فرمانِ آخری نبی، رسول ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : (1):میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔([2])
اے عاشقانِ رسول! قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنا سُنَّت ہے۔ ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے قرآنِ کریم کی تلاوت فرمایا کرتے تھے *حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: کوئی چیز آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کو تِلاوت سے نہ روکتی تھی *آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم رات کی نماز میں کبھی کبھی پُوری سورۂ بقرہ اور سُورَۂ آلِ عمران کی تلاوت فرمایا کرتے تھے *روزانہ رات کو سُوْرَۂ سجدہ، سُورَۂ ملک، سورۂ بنی اسرائیل، سورۂ