Book Name:Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein
زُمَر، سُوْرَۂ کافرون، سُوْرَۂ فلق اور سُوْرَۂ ناس کی تلاوت کر کے سویا کرتے تھے۔
اللہ پاک ہمیں بھی خوب تِلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ۔
الٰہی خوب دے شوق قرآں کی تلاوت کا
شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کا
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور شیخ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔
مانگو آ کر دُعا پاؤ گے مُدَّعا در کرم کے کھلیں، قافلے میں چلو
ہے نبی کی نظر، قافلے والوں پر پاؤگے راحتیں قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد