Book Name:Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein
میری آنکھ بلکل ٹھیک ہو گئی ۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ !
مریضانِ جہاں کو تم شفا دیتے ہو دَم بھر میں خُدارا دَرد کا ہو میرے دَرماں یارسول اللہ
پیارے اسلامی بھائیو! لُعَابِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہر مرض کی شفا ہے، اس بارے میں اور بھی بہت ساری روایات ہیں، مثلاً *خیبر کے دن آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ کی دُکھتی آنکھوں پر لُعابِ پاک لگایا، جس کی بَرَکت سے انہیں آرام آ گیا ([2])*ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کا ہاتھ جَلْ گیا، پیارے مَحْبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے لُعاب شریف لگایا، جَلا ہوا ہاتھ ٹھیک ہو گیا ([3])*حضرت فُوَیک رَضِیَ اللہ عنہ کی بینائی چلی گئی تھی، لُعابِ مصطفےٰ کی برکت سے آنکھیں دوبارہ روشن ہوگئیں ([4])*حضرت بشیر بن عَقْرَبہ رَضِیَ اللہ عنہ کی زبان میں لُکْنت تھی، اٹک اٹک کر بولتے تھے، لُعابِ مصطفےٰ کی بَرَکت سے زبان کی لُکْنت ٹھیک ہو گئی([5])* ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ بیمار تھے، بَس دَم لبوں پر تھا، شفا ہو ہی نہیں رہی تھی۔ آپ نے کسی کو بارگاہِ رسالت میں بھیجا، آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے تھوڑی سی مٹی لی، اُس میں لُعابِ پاک ڈالا اور عطا فرما دیا۔
اب جو قاصِد تھے، انہوں نے وہ لُعاب ملی مٹی لی اور چلے گئے۔ بظاہِر کچھ حیران تھے
[1]... مستدرک، کتاب معرفۃ الصحاحبہ، ذکر مناقب رافع بن مالک، جلد:4، صفحہ:251، حدیث:5074ملخصاً۔
[2]... مسلم،کتاب فضائل الصحابہ،باب من فضائل علی...الخ، صفحہ:940، حدیث:2404۔
[3]... مسند امام احمد، جلد:6، صفحہ:361، حدیث:15851۔
[4]... مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الطب، باب من رخص فی النفث فی الرقی، جلد:5، صفحہ:441، حدیث:2۔
[5]... کنز العمال، کتاب الفضائل، حرف الباء، جز:13، جلد:7، صفحہ:130، حدیث:36858۔