Book Name:Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein
(6)دُرُودِ شَفَاعت
شافِعِ اُمَمْ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا عظمت والا فرمان ہے: جو شخص یوں دُرُودِ پاک پڑھے، اُس کے لئے میری شَفَاعت واجِب ہوجاتی ہے۔ ([1])آئیے! پڑھ لیتے ہیں:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَالْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
(1)1 ہزار دن تک نیکیاں
حضرت اِبْنِ عباس رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اِس کو پڑھنے والے کے لئے 70 فرشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([2]) آیئے! پڑھتے ہیں:
جَزَي اللهُ عَنَّا مُحَمَّدً امَّا هُوَ اَهْلُهٗ
(2)گویا شَبِ قَدْر حاصِل کر لی
فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جس نے اِس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا، گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصِل کر لی۔([3])دعا کیا ہے؟ آیئے! پڑھتے ہیں:
لَآ اِلٰهَ اِلّا اللهُ الْحَلِيْمُ الْكَرِيْمُ، سُبْحٰنَ اللهِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
(1)شَبِ جمعہ کی فضیلت
فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :بے شک اللہ پاک ہر جمعہ کی رات کے شروع سے لے کر آخر تک اور ہر رات کے آخری تہائی حصہ میں دنیا کے آسمان پر تَجَلِّی فرماتا ہے اور فرشتے کو حکم دیتا ہے،جو یہ اِعلان کرتا ہے * ہے کوئی مانگنے والا کہ میں اُس کو عطا کروں * ہے کوئی توبہ کرنے والا کہ میں اُس کی توبہ قبول کروں *ہے کوئی بخشش مانگنے والا کہ میں اُس کو بخش دوں۔ اے نیکی چاہنے والے ! (نیکی کے کام میں)جلدی کراور اے گناہ کے چاہنے