Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein

Book Name:Luaab e Pak e Mustafa Ki Barkatein

بنا کر بھیجا۔([1]) اور فرمایا: اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رَبّ کی جانِب سے نہایت پختہ اور مَضْبوط دَلیل آ گئی۔

دئیے معجزے اَنبیا کو خُدا نے                                                             مُعْجِزَہ بن کے آیا ہمارا نبی

لُعابِ پاک کی برکتیں

 اَلحمدُ لِلّٰہ ! ہمارے آقا   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا لُعَابِ پاک (یعنی تُھوک شریف) بھی معجزہ ہے اور یہ صِرْف ایک معجزہ نہیں بلکہ سینکڑوں معجزات کا مجموعہ ہے۔

میڈیکل سائنس کے لحاظ سے اگر میں اِس پر بات کروں تو دیکھیے! ہمارے مُنہ میں جو تُھوک بنتا ہے،اصل میں ہمارے مُنہ میں 3قسم کے غدود ہوتے ہیں *کان کے نیچے *جبڑے کے نیچے *اور زبان کے نیچے۔ اِن غدودوں کا کام یہ ہوتا ہے کہ خُون کے اندر سے پانی، نمکیات، پروٹین اور اِنْزَائمز کھینچ کر اُن سے تُھوک بناتے ہیں۔ ہمارے... یعنی میرے آپ کے اور دُنیا کے سب انسانوں کے مُنہ میں جو تُھوک ہوتا ہے، اُس کے ذریعے * کھانا ہضم ہوتا ہے*کھانا نگلنے میں آسانی ہوتی ہے*مُنہ صاف رہتا ہے*بات کرنے میں آسانی ہوتی ہے*دانتوں کی حفاظت ہوتی ہے*یُوں ہمارے لُعاب کے  5، 10، 15 فائدے ہوتے ہیں مگر قربان جائیے! دوجہانوں کے تاجدار، رسولِ مالِک و مختار   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی شان ہی نِرالی ہے؛

گلبنِ باغِ نُور کی اَور ہی کچھ اُٹھان ہے

آپ   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے مُنہ مبارَک میں جو لُعَاب شریف ہے*یہ صِرْف کھانا


 

 



[1]...تفسیر نعیمی ،پارہ:6 ،سورۂ نسا،زیرِ آیت:174 ،جلد:6 ،صفحہ:147ملتقطاً۔