Ahl e Suffah Ke Fazail

Book Name:Ahl e Suffah Ke Fazail

اَصْحابِ صُفَّہ کا اندازِ زندگی

پیارے اسلامی بھائیو! اَصْحابِ صُفّہ وہ خوش بخت صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم ہیں، جنہوں نے ہزاروں مشقتیں اُٹھائیں، اِس کے باوُجُود عِلْمِ دِین سیکھنے، سکھانے اور دِین کی خِدْمت میں مَصْرُوف رہے۔ ٭ان حضرات کے پاس رہنے کے لیے اپنے گھر نہیں تھے ٭لباس صِرْف اتنا ہوتا کہ بَس سَتْر ہی مشکل سے چُھپ سکتا تھا ٭کئی کئی دِن بھوکے رہ کر گزر جایا کرتے تھے ٭بعض اَوْقات تو ایسی حالت ہوتی کہ بھوک کے سبب چلنا دُشوار ہوتا، بعض صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم بیہوش ہو کر گِر جایا کرتے تھے۔

حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  جو اَصْحابِ صُفّہ  میں سے ہیں، آپ اپنے شاگردوں کو اپنے واقعات بتایا کرتے تھے، ایک دِن فرمانے لگے: ہم اَصْحابِ صُفّہ کے پاس پُرانی چادریں ہوتیں، اُنہی سے جسم ڈھانپتے، اِس کے عِلاوہ پہننے کو کپڑے نہ ہوتے تھے، پیٹھ سیدھی رکھنے کی مِقْدار (یعنی چند لقمے) کھائے بھی کبھی عرصہ گزر جایا کرتا تھا، ہم اپنے پیٹ پر پتھر باندھتے، اُوپَر کس کے کپڑا لپیٹ لیا کرتے تھے۔ ([1])

حضرت فُضَالہ بن عبید  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: ایک مرتبہ رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نماز پڑھا رہے تھے، دورانِ نماز ہی کچھ اَصْحابِ صُفّہ  شدّتِ بھوک کے سبب بیہوش ہو کر گِر پڑے۔ ([2])

ایک لقمہ سے پیٹ بھر گیا

حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں کئی دِن کا بھوکا تھا، مسجدِ نبوی


 

 



[1]... مسند امام احمد، جلد:4، صفحہ:296، حدیث:8524۔

[2]... مسند امام احمد، جلد:9، صفحہ:706، حدیث:24662۔