Book Name:Ahl e Suffah Ke Fazail
ساتھ صرف و صرف اللہ پاک کی رضا کے لیے عبادت کرتے ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ! کاش! ہم غُلامانِ صحابہ کو بھی عبادت و ریاضت کی توفیق نصیب ہو جائے۔ ہم اپنے دِن رات، صبح شام کا جائزہ لیں، کیا ہم بھی عِبَادت کرتے ہیں...؟ آہ! ہمارے دِن رات تو فضولیات میں گزرتے چلے جاتے ہیں، اگر ظاہِری نعمتوں کو دیکھا جائے تو اَصْحابِ صُفّہ دُنیا سے بےنیاز تھے، زُہد والے تھے، ہم نے سُنا ، بعض دفعہ تو تین تین دِن تک ایک لقمہ بھی اُن کے پیٹ میں نہیں اُترتا تھا، تَن پر پہننے کے لیے صِرْف سَتْر چھپانے کا لباس ہوتا تھا، اِس کے باوُجُود یہ حضرات دِن رات عبادتوں میں گزارا کرتے تھے، دوسری طرف ہمارا حال دیکھیے! ایک سے ایک لذیذ کھانا ہم کھاتے ہیں، رات کو کھا کر سوتے ہیں، صبح اُٹھ کر پِھر کھاتے ہیں، لباس اَلحمدُ لِلّٰہ! بہترین پہنتے ہیں مگر افسوس! عِبَادت سے جِی چُراتے ہیں۔ ٭کثرت سے تِلاوت کرنا٭اُٹھتے بیٹھتے اللہ پاک کا ذِکْر کرنا٭درودِ پاک کی کثرت کرنا٭رات رات بھر نوافِل پڑھنا، یہ تو بہت دُور کی باتیں ہیں، اکثریت ایسوں کی ہے، جو پانچ نمازیں بھی پُوری نہیں پڑھتے، کبھی دو پڑھ لیں، کبھی چار پڑھ لیں، کبھی فجر قضا، کبھی عشا میں سُستی، یہ بھی اُن لوگوں کا حال ہے جو دِین کی طرف رغبت رکھتے ہیں، ورنہ لاکھوں لاکھ تو ایسے ہیں جو مسجد میں آتے ہی نہیں ہیں، نماز بالکل پڑھتے ہی نہیں ہیں۔
کاش! اَصْحابِ صُفّہ کا ہمیں فیضان نصیب ہو، کاش! ہم بھی صبح شام، دِن رات، اللہ اللہ کرنے والے، ذِکْر و درود پڑھنے والے، نیک عبادت گزار بن جائیں۔
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی بُری عادتیں بھی چھڑا یاالٰہی!
خطاؤں کو میری مِٹا یاالٰہی مجھے نیک خصلت بنا یاالٰہی!([1])