Ahl e Suffah Ke Fazail

Book Name:Ahl e Suffah Ke Fazail

المدینہ بالغان میں پڑھنے، پڑھانے کے لیے٭دَرْس دینے، سننے کے لیے٭قافلوں میں سَفَر کرنے کے لیے وقت نکالئے! کچھ معمولی سی قربانی دینی پڑتی ہے تو برائے مہربانی دے لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اِس کی بَرَکت سے دُنیا بھی سنور جائے گی، آخرت بھی سنور جائے گی۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ (پارہ:26، سورۂ مُحَمَّد:7)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا

لہٰذا ہم دِین کے خادِم بن جائیں، اللہ پاک ہماری بگڑیاں سنوار دے گا۔

داتا حُضُور رحمۃُ اللہِ علیہ   کا ذِکْرِ خیر

صَفر شریف کا مہینا ہے۔ 20 صَفَر کو یومِ داتا حُضُور ہے۔ حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃُ اللہِ علیہ  برصغیر کی مشہور و معروف ہستی ہیں، پاکستان کا تو شاید بچہ بچہ آپ کے نامِ پاک سے واقِف ہے۔ آپ کی زندگی مُبارَک  پر غور کریں۔ صاحِبِ فَقْر بزرگ تھے یعنی آپ دُنیا اور مال و دولت سے بےنیاز رہتے تھے، دُنیوی لالچ، حِرْص و ہَوَس سے پاک، بَس رِضائے رَبِّ کریم کی طلب میں زندگی گزارا کرتے تھے۔ جب آپ لاہور تشریف لائے، اس وقت بھی بہت زیادہ ساز و سامان ساتھ نہیں لائے تھے، بس یُوں کہہ لیجیےکہ بظاہِر خالی ہاتھ ہی تشریف لائے، پِھر یہاں آکر بھی ابتداءً کپڑے کے خیمے میں قیام فرمایا، بعد میں بھی آپ نے کوٹھیاں، بنگلے وغیرہ نہ بنائے، بس دِین کی خِدْمت میں ہی ساری زندگی بسر فرما دی۔انہوں نے دِین کی خِدْمت کی، آج کم و بیش 12 صدیاں گزر چکی ہیں، درِ پاک پر آج بھی ہجوم نظر آتا ہے۔ دِن ہو، رات ہو، دوپہر ہو، چلچلاتی دُھوپ ہو یا یخ بستہ ٹھنڈ ہو، ہر وقت درِ پاک پر عاشقوں کا ہجوم لگا ہی رہتا ہے۔ یہ خِدْمتِ دِین کی برکتیں ہیں۔ اِنہوں نے