Ahl e Suffah Ke Fazail

Book Name:Ahl e Suffah Ke Fazail

الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہو جائیں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع

پیارے اسلامی بھائیو!درست اسلامی عقائد سیکھنے، عشقِ مصطفےٰ سے دل کو مُنَوّر کرنے، صحابہ و اہل بیت ِ اَطْہَار رَضِیَ اللہُ عنہمکی محبّت حاصِل کرنے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائے۔ 12 دینی کاموں میں حصّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اس کی خوب برکتیں نصیب ہوں گی۔12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔

آپ سے التجاء ہے کہ ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیا کیجیے! ٭ دِینی اجتماع میں بیٹھنے اور ذِکْر کرنے والوں کی اپنی تو کیا شان ہو گی! حدیثِ پاک کے مُطَابِق جو ان کے پاس بیٹھ جائے، وہ بھی بدبخت نہیں رہتا۔ ([1])

الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع میں ذِکْر ہوتا ہے ٭عِلْمِ دِین بھی سیکھنے کو ملتا ہے ٭نیک صحبت میں بیٹھنا ٭اور مسجد میں وقت گزارنا نصیب ہوتا ہے ٭ایک اَہَم برکت یہ کہ دِینی اجتماع کے لیے جانا بھی راہِ خُدامیں نکلنا ہے، ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر سے نکلنے سے لے کر واپس لوٹنے تک سارا وقت راہِ خُدا میں شُمار ہو گا۔ ہر جمعرات پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں اَوَّل تا آخر شرکت کی نیّت کر لیجیے!آئیے ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سنتے ہیں:


 

 



[1]... مسلم، صفحہ:1037، حدیث:2689۔