Shoq e Madina

Book Name:Shoq e Madina

ایمان کی حفاظت کا ایک پختہ ذریعہ

مدنی پھول : 1 یہاں ایک سوال ذہن میں اٹھتا ہے ، وہ یہ کہ ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفٰے صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : شَفَاعَتِي لِاَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ اُمَّتِي یعنی میری شفاعت میری اُمَّت میں سے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لئے ہے۔ ( [1] )  اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جب تک میں اپنے ہر اُمَّتی کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل نہ کروا  لُوں ، اس وقت تک میں راضی نہ ہوں گا۔ ( [2] )   

ان احادیث سے پتا چلتا ہےکہ ہر گناہ گار مسلمان کے لئے شفاعت ہے ، جب ہر گناہ گار کے لئے شفاعت ہے ، چاہے اس نے مدینۂ مُنَوَّرَہ  حاضری دی ہو یا نہ دی ہوتو روضۂ  پُرنور کی زیارت کرنے والے کی کیا خصوصیت ہوئی ؟ اب جواب سنیے : بعض علما نےیہ ارشاد فرمایا کہ جو عام گناہ گار ہیں ، جنہوں نے مدینۂ مُنَوَّرَہ  حاضری نہیں دی ، ان کے لئے عمومی شفاعت ہو گی لیکن جنہوں نے مدینۂ مُنَوَّرَہ  حاضری دی ہے ، ان کے لئے خصوصی شفاعت ہو گی ، میدانِ محشر کی  ہولناکیوں سے ان کی حفاظت کی جائے گی ، ان کا جنت میں بے حساب داخلہ ہو جائے گا ، وہ جنت میں بلند درجات پائیں گے ، ان کو اللہ پاک کا خصوصی دیدار نصیب ہو گا۔ مولانا نقی علی خان  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس کا ایک اور ایمان افروز جواب لکھا ہے  ، وہ یہ ہے کہ دیکھئے ! شفاعت کس کو ملے گی ؟ صرف مسلمان کو ملے گی ، غیر مسلم شفاعت کا حقدار نہیں ہے۔ اب ذرا غور کیجئے ! شفاعت ہر گناہ گار کے لئے ہےلیکن صرْف


 

 



[1]... ابوداؤد ، کتاب السنۃ ، باب فی الشفاعۃ ، صفحہ : 746 ، حدیث : 4739۔

[2]... سبل الہدی ، الباب الثانی عشر ، جلد : 2 ، صفحہ : 272۔