Book Name:Shoq e Madina
مدینہ شریف کی حاضری قریب بہ واجب ہے
فرمانِ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا خلاصہ ہے : سرورِ عالم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کےروضۂ پُر نُور پر حاضری اور وہاں کی خاک کو بوسہ دینے کی سَعادت سب مستحبات سے اعظم اور اہم بلکہ قریب بہ واجب ہے ۔ ( [1] )
جذبُ القلوب میں شیخِ محقق عَلَّا مہ عبدالحق محدث دہلوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نقل کرتے ہیں : جب کوئی مسلمان زیارت کی نیت سے مدینۂ مُنَوَّرَہ آتا ہے تو فرشتے رحمت کے تحفوں سے اس کا استقبال کرتے ہیں۔ ( [2] )
سنن دارِ قطنی میں روایت ہے : اللہ پاک کے رسول ، رسولِ مقبول ، بی بی آمنہ کے پھول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ زَارَ قَبْرِي وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي جس نے میری قبر کی زیارت کی اس کے لئے میری شفاعت واجب ہوگئی۔ ( [3] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اعلیٰ حضرت کے والدِ ماجد مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس حدیثِ پاک کے تحت دو ایمان افروز مدنی پھول ذکر فرمائے ہیں ، آئیے ان کا خلاصہ سنتے ہیں :