Shoq e Madina

Book Name:Shoq e Madina

بخش دیاجائے گا اور عُلَما یہ بھی فرماتے ہیں کہ مطلب یہ نہیں ہے کہ جس نے یہ چاروں کام کئے اس کو ہی یہ فضیلت ملے گی ، ایسا نہیں ہے بلکہ ان 4 میں سےایک  کام بھی جو بندہ کر لے گا اس کو بھی یہ فضیلت ملے گی * جو بندہ حج کر لے اس سے بھی روزِ قیامت سوال نہیں ہو گا * جو روضۂ مصطفٰے کی زیارت کرے اس سے بھی روزِ قیامت سوال نہیں ہو گا * جو جہاد میں شرکت کرے اس سے بھی سوال نہیں ہوگا * اورجو بیت المقدس میں جا کر نبئ کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  پر درود پڑھے اس سے بھی روزِ قیامت سوال نہیں ہوگا۔

دو مقبول حج کا ثواب

پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ حَجَّ  إلَى مَكَّةَ ثُمَّ قَصَدَنِي فِي مَسْجِدِي كُتِبَتْ لَهُ حِجَّتَانِ مَبْرُورَتَانِ جو بندہ مکہ مکرمہ پہنچا ، حج کیا پھر اس نے میری مسجد  کا ارادہ کیا ،  ( مدینۂ مُنَوَّرَہ  پہنچا )  اس کے لئے 2 مقبول حج کا ثواب لکھ دیا جائے گا۔ ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقانِ رسول ! ذرا غور کیجئے ! ایک حج کرنے پر کتنی محنت لگتی ہے ، لاکھوں روپیہ خرچ ہوگا ، سفر کی مشقت اٹھائی جائے گی ، طواف کعبہ کرنا ہوگا ، صفا و مروہ میں سعی کی جائے گی ، مِنیٰ میں قربانی کی جائے گی ، مزدلفہ میں قیام ہوگا ، میدانِ عرفات میں قیام ہوگا ، اتنی مشقت اور لاکھوں روپیہ خرچ کیا ، اس کے باوجود حج قبول ہوا یا نہیں ہوا ؟ کوئی نہیں جانتا لیکن یہ فضیلت دیکھئے ! جو بندہ حج کر لے ، حج کرنے کے بعد مدینۂ مُنَوَّرَہ  پہنچے تو اس کو ایک نہیں دو حج کا ثواب ملے گا اور  حج بھی وہ کہ جن کے متعلق شک نہیں کہ قبول ہوئے کہ نہیں بلکہ دو مقبول حج کا ثواب اس کو دیا جائے گا۔


 

 



[1]... كنز العمال ، كتاب الحج ، جز : 5 ، جلد : 3 ، صفحہ : 52 ، حدیث : 12366۔