Book Name:Shoq e Madina
ذریعے حج و عمرہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! ذکر و درود کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : ( 1 ) فرمایا : اپنے رب کا ذکر کرنے والے اور نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مُردہ کی طرح ہے۔ ( بخاری ، کتاب الدعوات ، ۴ / ۲۲۰ ، حدیث : ۶۴۰۷ ) ( 2 ) فرمایا : بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔ ( تِرمِذی ، ۲ / ۲۷ ، حدیث : ۴۸۴ ) * ذِکْرُ اللہ ہمیشہ ہی غذاء روحانی ہے ۔ * بعض اولیاءاللہ نے تین تین سال تک پانی نہیں پیا مگر زندہ رہے کیسے ذکر اللہ کی برکت ہے۔ ( مرآۃ المناجیح ، ۷ / ۳۲۰ملخصاً ) * ذکرُ اللہ کی کثرت کرو ، اللہتعالیٰ کے خاص بندے بن جاؤ گے ۔ ( اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات ، ص۳ ) * حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کا فرمان ہے : مرغ کہتا ہے : اُذْکُرُوا اللہ یَا غَافِلِیْن یعنی اے غافلو ! اللہ کا ذکر کرو۔ ( فیض القدیر ، ۱ / ۴۸۸ ، تحت الحدیث : ۶۹۵ ) ( ایضاً ، ص۳۹ ) * دُرُودِپاک ایسا عمل ہے کہ خود رَبُّ الْعِزَّت بھی کرتاہے۔ ( گلدسۃ درود و سلام ، ص۱۷ ) * اگر کوئی کام ایسا ہے جو اللہ پاک کا بھی ہو ، مَلائکہ بھی کرتے ہوں اور مسلمانوں کو بھی اُس کا حُکم دیا گیا ہوتو وہ صِرف اور صرف آقائے دوجَہان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود بھیجنا ہے۔ ( گلدسۃ درود و سلام ، ص۲۰ ) * اللہپاک کا دُرُود ہے رَحمت نازِل فرمانا ، جبکہ فِرِشتوں کا اور ،