Shoq e Madina

Book Name:Shoq e Madina

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

 ( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 06جولائی 2023ء

 ( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ،  ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ،  ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

ذکر و دُرود کے  بقیہ  مدنی پھول

* دُرُود شریف پڑھنا دَرْاَصل اپنے پَرْوَرْدَگارکی بارگاہ سے مانگنے کی ایک اَعلیٰ ترکیب ہے۔  ( گلدسۃ  درود و سلام ، ص۲۲ )  * دُرُود و سلام پڑھنا اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا کا باعث ہے۔ ( گلدسۃ درود و سلام ، ص۱۲ )  * حُصولِ برکت ، ترقیٔ معرِفت اور حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی قُربت پانے کیلئے کثرتِ دُرُودو سلام سے بڑھ کرکوئی ذَرِیعہ  نہیں ہے۔ ( گلدسۃ درود و سلام ، ص۱۷ )  * دُرُودِ پاک سببِ قُبولیتِ دُعا ہے۔ ( فردوس الاخبار ، باب الصاد ، ۲ / ۲۲ ، حدیث : ۳۵۵۴ )  * دُرُودِ پاک تمام پریشانیوں  کو دُور کرنے کے لیے اور تمام حاجات کی تکمیل کے لیے کافی ہے۔  ( درمنثور ،  پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ۵۶ ،  ۶ / ۶۵۴ ، ملخصًا )  * دُرُودِپاک گُناہوں کا کَفَّارہ ہے۔ ( جلاء الافھام ، ص۲۳۴ )  * صَدَقہ کا قائم مَقام بلکہ صَدَقہ سے بھی اَفضل ہے۔ ( جذبُ القلوب ، ص۲۲۹ )  * دُرُود شریف سے مصیبتیں  ٹلتی ہیں۔ * بیماریوں سے شِفاء حاصل ہوتی ہے۔ * خوف دُور ہوتاہے۔ * ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ * دُشمنوں پر فَتْح حاصل ہوتی ہے۔ * دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں  سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔